شہباز شریف ڈیل مانگ رہے ہیں کہ ہمیں لندن جانے دیں, اب عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہوا ہے: معاون خصوصی شہباز گل

فیصل آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو ڈیل اور ڈھیل دینی تھی وہ ملک چکی، اب عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہوا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 106 میں مسلم لیگ ن کو کوئی امیدوار نہیں ملا۔ ماضی میں ملک کو سڑکوں پر لگایا گیا لیکن تعلیم اور صحت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ صحت کے معاملے میں ہم صحت کارڈز دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کے لیے اپنے مریضوں کا علاج کروانا مشکل تھا لیکن آج عمران خان نے سب کا اعلی اسپتالوں میں علاج ممکن بنایا۔ کہا گیا تھا سڑکیں اور پل بنانے ہیں، تعلیم اور صحت کی خیر ہے اور غریبوں کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ میری ذاتی توجہ اسکولوں اور کالجوں پر ہے۔