شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر
لاہور: شدید دھند اور موسم کی خرابی کے باعث پاکستان ریلوے کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاورسے براستہ فیصل آباد چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی سے براستہ فیصل آباد، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچے گی۔پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس4 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس 4 گھ