وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی آج سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کریں گے.

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی آج سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کریں گے. وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی شاہدہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے.سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے پر 4 ارب 51 کروڑ روپے لاگت آئی ہے.شاہدہ ملٹی لیول فلائی اوورپراجیکٹ 8 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا.یہ منصوبہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا.شاہدہ ملٹی لیول فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک جام ہونے سے نجات ملے گی.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی.میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے