22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمدسعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کے ردعمل میں ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی اور دوسری طرف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا احتساب عوام کا حق ہے۔