تمام ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسحاق ڈار کا ٹوئٹ

وفاقی وزیر برائے خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔سابقہ پانچ زیروریٹڈ برآمدی شعبوں سمیت دیگر تمام ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کااظہار اسحاق ڈار نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کو اپنی ایکسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خام مال، پرزہ جات اور دیگرلوازمات درآمد کرنے کے لئے بھی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔
Export Industry is one of Highest Priority of our Govt. Five (previously) Zero Rated Export Oriented Sectors & all other Exporters will be given complete facilitation for import of Raw Material, Parts and Accessories to meet their Export requirements . #Pakistan_Exports_First
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 16, 2023