پشاورہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ ,ممتاز وکیل رہنما عبدالطیف آفریدی جاں بحق

پشاورہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرعبدالطیف آفریدی جاں بحق ہوگئے، جبکہ خیبر پختونخوا بارکونسل نے ہڑتال و سوگ کا اعلان کردیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا، جس کی شناخت ایڈوکیٹ سمیع آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والےعبدالطیف آفریدی کو فوری طوراسپتال منتقل کیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عبدالطیف آفریدی قتل کے خلاف کے خیبر پختونخوا بارکونسل نے ہڑتال و سوگ کا اعلان کردیا، بار کونسل کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کو وکلا صوبہ بھرکی عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے اور واقعہ پر3 دن پورے صوبے میں سوگ ہوگا۔ خیبر پختونخوا بارکونسل نے سیکیورٹی کوتاہی پراعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے وکلا میں تشویش پائی جاتی ہے، وکلا تحفظ ایکٹ کو فوری طورپر نافذ العمل کیا جائے۔