ایک اور خاتون کا بے وفائی کا بابراعظم پر الزامات، ویڈیوز اور آڈیوز شیئر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ایک اور لڑکی نے بے وفائی کا الزام لگایا ہے۔قومی کھلاڑیوں کو جہاں زندگی کے پر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہیں ان کے حوالے سے تنازعات بھی جنم لیتے رہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے ہیں۔ایشا راجپوت نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خاتون نے چند ویڈیوز اور آڈیوز شیئر کی ہیں۔
شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بابر اعظم ایک خاتون کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں بابر اعظم اکیلے ہیں۔اس کے علاوہ ایک واٹس ایپ آڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر بابر اعظم کی آواز ہے۔لڑکی نے لکھا ہے کہ کیسے ایک شخص اپنی کزن سے منگنی کے باوجود 5 سے 6 لڑکیوں سے بیک وقت بات کرسکتا ہے۔