وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد :(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کے لرزہ خیز قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے خیبرپختونخوا لاقانونیت کا شکار ہےامن وامان کی صورتحال الارمنگ ہےخیبرپختونخوا حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ بارکے اندریہ واقعہ ہونا امن وامان کی سنگینی کا ثبوت ہےبیہمانہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائےایک دن میں راولپنڈی اور پشاور میں دو وکیلوں کو نشانہ بنایاگیا، دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے راناثنااللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور پنجاب دونوں کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے پہلے بھی متعدد مرتبہ آگاہ کر چکی ہے لالہ عبدالطیف آفریدی آئین ، جمہوریت اور مظلوم انسانوں کے وکیل تھے وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ بہادری اور جرات سے سچ بولنا ان کا شیوہ اور تعارف رہا اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبردے۔ آمین.