کراچی بلدیاتی انتخابات: نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی کو برتری

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے تقریباً ایک دن بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے صرف 106 یونین کونسلز کے غیر حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق 106 یونین کونسلز میں سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 53 پر کامیاب ہوکر پہلے نمبر پر ہے جبکہ جماعت اسلامی 25 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 23 نسشتوں کے ساتھ نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نتائج کے مطابق بالترتیب ایک نشت پر جمعت علمائے اسلام، تحریک لبیک پاکستان اور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جن کے مطابق حیدر آباد میں کُل 160 یونین کونسلز میں سے 100 پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔