ق لیگ نے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغاز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کردیے
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق نے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغاز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔نوٹسز ق لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل آغا کسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ ق کی امانت ہیں، آپ کا یہ اقدام غیر آئینی ہوگا، آپ کسی اور جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اسمبلی اور سینیٹ سے مستعفی ہوں۔