جرمنی کی وزیر دفاع غلطیوں پر تنقید کے بعد مستعفی

جرمنی کی وزیر دفاع کرسٹینا لامبریشٹ نے یوکرین جنگ پر ہچکچاہٹ سمیت متعدد غلطیوں پر سخت تنقید کی زد میں آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق جرمنی کی وزیر دفاع کرسٹینا لامبریشٹ کا یہ فیصلہ یوکرین کے اتحادی وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے اور جرمنی پر ایک بار پھر یوکرین جنگ کے لیے جنگی ٹینک فراہم کرنے کا شدید دباؤ ہے۔تاہم حکومت نے تاحال مستعفی وزیر دفاع کی جگہ ان کے جانشین کا فیصلہ نہیں کیا۔کرسٹینا لامبریشٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر سے کہا ہے کہ مجھے اپنے فرائض سے فارغ کردیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر مہینوں طویل فوکس کرنے والا میڈیا بمشکل مقصد کی رپورٹنگ اور سروس مین، خواتین سمیت جرمن شہریوں کے مفاد میں سیکیورٹی پالیسی کے فیصلے کے بارے میں بحث کرتا ہے۔چانسلر کی سوشل ڈیموکریٹس کے سیاستدانوں کو کئی ماہ سے تنقید کا سامنا ہے جس پر ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ یوکرین میں جاری جنگ پر جرمنی کا ردعمل ہے۔