آپریشن ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے،میرعلی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں سات دہشت گردہلاک،جب کہ فائرنگ کےتبادلےمیں پانچ جوان شہید ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی اورجامع حکمت عملی کے تحت جاری ھے، میرعلی کے علاقے فتح خیل میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ھوا۔ جسکےنتیجے میں پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ چھ جوان زخمی ھوئے۔ دوسری جانب کارروائی کے نتیجے میں سات دہشت گردوں کوبھی ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لی ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بلا تفریق خاتمہ کیا جائے گا،،، قوم دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی مددکررہی ہے،،، ان کا کہنا تھا کہ فضل اللہ سمیت کچھ دہشتگرد کنٹر اور نورستان سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،،، میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کو بہتر طریقے سے خوراک اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی جارہی ہیں،،،، یہی وجہ ہے کہ افغانستان نقل مکانی کرنے والے ایک ہزار خاندان واپس آگئے ہیں،،،،ان کا کہنا تھا کہ میران شاہ کو کلئیر کردیا گیا ہے،،،جبکہ وہاں سے تئیس ٹن سے زیادہ بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے،،،جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بارودی سرنگیں برآمد کی گئی ہیں،،