خلائی جہاز نیو ہورائزنز سے حاصل ہونے والی تصاویر سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ پلوٹو کی سطح پر چٹانوں کی طرح کے برفانی پہاڑ ہیں
خلائی جہاز نیو ہورائزنز سے حاصل ہونے والی تصاویر سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ پلوٹو کی سطح پر چٹانوں کی طرح کے برفانی پہاڑ ہیں،
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی تصاویر میں پلوٹو کے نظام میں ارضیاتی سرگرمی اور پہاڑوں کے ثبوت ملے ہیں،اس مشن کے سائنسدان جان سپینسر نے صحافیوں کو بتایا پلوٹو کی سطح کی پہلی قریبی تصاویر سے پتہ چلا ہے کہ سو ملین سالوں میں پلوٹو پر کچھ ارضیاتی عمل کے نتیجے میں آتش فشانی ظاہر ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پلوٹو کی تصاویر میں آتش فشانی کا کوئی اثر نہیں ملا جس کا مطلب ہے کہ یہ لازماً بہت چھوٹی سطح ہے،مشن کے چیف سائنسدان ایلن سٹرن نے کہا کہ اب ہمارے پاس ایک الگ چھوٹا سیارہ ہے جو چار اعشاریہ پانچ ملین سالوں کے بعد اپنی سرگرمی دکھا رہا ہے۔
ایلن سٹرن کے مطابق اس دریافت کے بعد طبیعیات دان کو بہت سی معلومات حاصل ہوں گی۔
خلائی جہاز نیو ہورائزنز کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر کو دو ڈیٹا ڈاؤن لنکس کے ذریعے واپس زمین پر بھیجا گیا۔