مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے،جس کےآگےکشمیری سینہ سپر ہیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے ،جس کےآگےکشمیری سینہ سپر ہیں،،بزدل بھارتی فوج کی پرتشدد کارروائیاں ان کے جذبہ حریت کو ٹھنڈا کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیں،،
تحریک آزادی کےنوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کےبعد بھارتی فوج نےمقبوضہ وادی میں گزشتہ نو روز سے ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے
بھارتی فوج درندوں کی طرح کشمیریوں کونشانہ بنارہے ہیں ،،لیکن کوئی بچانے والا نہیں، کپواڑہ اور بارہ مولہ میں مزید تین کشمیر بھارتی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں،،
بھارتی فوج نےوادی میں کرفیونافذ کر رکھا ہے،،تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں،،جب کہ علاقےمیں خوراک کی قلت بھی ہوگئی ہے،کشمیری عوام کوانٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن اور ٹرین کی سہولت سےبھی محروم کردیاگیاہے،بھارت کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کے باوجود تحریک آزادی کے متوالوں کے ولولے سے بھارتی فورسزکے اوسان خطا ہیں،،سری نگراور اننت ناگ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،،کشمیریوں کا اب ایک ہی مقصد ہے، کہ غاصب بھارت سےہر صورت نجات حاصل کر کے رہیں گے