لاہور میں رات بھروقفے وقفے سےہونےوالی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی
لاہور کےمختلف علاقوں میں گزشتہ سہ پہر ہونے والی بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سےرات بھر جاری رہا،ڈیوس روڈ،میو گارڈن،ایئر پورٹ،،گڑھی شاہو،انارکلی،اور گوالمنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی،جوہرٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ،ماڈل ٹاؤن،مال روڈ اور اچھرہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی،جس سے چہرے کھل اٹھے،اور شہریوں نے رب کا شکر ادا کیا،بارش سےحبس اورگرمی بھی کسی حد تک کمی ہوگئی ہے،جس نےچہروں پر مسکراہٹ بکھیردی،،جب کہ پھول اور پودے بھی نکھر گئے،،بارش کے بعد واسا انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی،اور سڑکوں پر کھڑا پانی نکالنے کاکام شروع کردیا،محکمہ موسمیات نےمزید ایک ہفتے تک مطلع ابر آلو رہنے اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، عدیل مصطفیٰ وقت نیوز لاہور