گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد رات ہسپتال میں گذارنےکےبعدعلی الصبح گھرروانہ ہوگئے
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو آج صبح طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے قومی ادارہ برائے امراض قلب سے فارغ کر دیا گیا، ہسپتال ذرائع کےمطابق گورنرسندھ کی ہسپتال میں اینجوگرافی کرائی گئی تھی جبکہ دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے،، رپورٹس مثبت آنے پرگورنر سندھ کو ہسپتال سے جانے کی اجازت دے دی گئی، گورنر سندھ کو گذشتہ روزسینےمیں تکلیف کی شکایت پر قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈی جی رینجرز ،وزیر اعلیٰ سندھ،چیف سیکرٹری اورسینیٹررحمان ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں گورنر سندھ سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی تھی