ماڈل قندیل بلوچ کوغیرت کےنام پرقتل کردیاگیا،بھائی گھر میں گلہ دبا کر قتل کرنے کےبعد فرارہوگیا

Jul 16, 2016 | 15:16

نت نئے بیانات اور فیس بک پر اپنی متنازع ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ غیرت کے نام پر قتل،پولیس کے مطابق قندیل بلوچ عیدالفظر سے دو روز قبل ملتان کے علاقے شیر شاہ روڈ پر واقع گھر میں والدین کے ساتھ ملنے آئیں تھی، مقتولہ کے بھائی کی ملتان میں موبائل فون کی دکان ہے، ملزم نے رات شیر شاہ روڈ پر والدین کے ساتھ ہی گزاری اور رات کے پچھلے پہر قندیل بلوچ کا گلا دبا کر فرارہوگیا۔ پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کابھائی ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ناراض تھا، آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ قندیل بلوچ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصاویر سامنے آنے کے بعد ڈیرہ غازی خان میں ملزم وسیم کو لوگ طعنے دیتے تھے۔ سی پی او ملتان اظہر اکرم کے مطابق قندیل کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور انھیں گلا دبا کر ہلاک کیا گیا، لاش پر کسی قسم کے تشدد یا فائرنگ کے نشانات نہیں ہیں۔ مزید تفتیش کے لیے فارنزک شواہد اکٹھے کر لئے گئےدوسری طرف قندیل کی والدہ کے مطابق صبح کافی دیر تک قندیل کے نہ جاگنے پر دیکھا تو وہ جاں بحق ہو چکی تھی، علاقہ مکینوں کے مطابق وہ قندیل کے والدین کو نہیں جانتے نہ ہی جانتے تھے کہ یہ لوگ کب سے یہاں رہائش پذیر ہیں،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اور آر پی او ملتان سے واقعہ کی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے

قندیل بلوچ کے چرچے اپنی نت نئی حرکات کی وجہ سے ہر زبان زدعام تھے، انہیں پاکستانی سوشل میڈیا کا سپر سٹار سمجھا جاتا تھا، وہ انٹرنیٹ کی معروف شخصیات میں سے بھی ایک تھیں، حالیہ دنوں تین افراد نے قندیل بلوچ کے شوہرہونے کا بھی دعوی کیا۔


قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا جو اپنی متنازع حرکتوں کے باعث کافی مشہور تھیں،،، جہاں سوشل رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر قندیل بلوچ کو فالو کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے وہیں ان کا شمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی دس شخصیات میں ہوتا تھا۔ قندیل بلوچ کی متنازع ویڈیوز کے باعث ان کا فیس بک اکاؤنٹ بھی بلاک کیا گیا۔۔ماڈل قندیل بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شادی کی پیشکش بھی کررکھی تھی۔ یہی نہیں پہلے کپتان کے گھر پھر جلسے میں آمد پر بھی کافی ڈرامہ دیکھنے کو ملا، قندیل بلوچ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران متنازع ویڈیو پر بھی خاصی تنقید ہوئیحال ہی میں انکشاف سامنے آیا کہ قندیل بلوچ شادی شدہ ہیں، کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر کے رہائشی عاشق حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ 22 فروری 2008 کو فوزیہ عظیم سےاس کی شادی ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے،جس کے بعد مزید دو افراد بھی قندیل بلوچ کے شوہر ہونے کا دعویٰ کرچکے ہیں

مزیدخبریں