سفیرپاکستان فرانس غالب اقبال کا منہاج القرآن فرانس کے صدر حاجی اعظم چوہدری کی طرف سے اپنے اعزاز میں الوداعی ڈنر سے خطاب ۔
فرانس کی پاکستانی کمیونٹی اوورسیز پاکستانیوں میں بہترین کمیونٹی ہے۔ آپ کو اپنی اہمیت کو پہچاننا ہوگا۔ سفیرپاکستان فرانس غالب اقبال کا منہاج القرآن فرانس کے صدر حاجی اعظم چوہدری کی طرف سے اپنے اعزاز میں الوداعی ڈنر سے خطاب ۔ پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس کی پاکستانی کمیونٹی اوورسیز پاکستانیوں میں بہترین کمیونٹی ہے۔ آپ کو اپنی اہمیت کو پہچاننا ہوگا۔ سفیرپاکستان فرانس غالباقبال کا منہاج القرآن فرانس کے صدر حاجی اعظم چوہدری کی طرف سے اپنے اعزاز میں الوداعی ڈنر سے خطاب ۔ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کا سفیر پاکستان کوزبردست خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے الوداعی تقریبکا انعقاد کیا گیا،جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورپاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ، پیپلزپارٹیفرانس ،تحریک انصاف، ادارہ منہاج القرآن ، فرانس پاکستان ایسوسی ایشن ،مسلم لیگ ق کے علاوہ دیگر سیاسی ،سماجی اورمذہبی جماعتوں سمیت پاکستانی کمیونٹینے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مقررین نے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان غالب اقبال کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ،مقررین نے اس بات پر خوشیکا اظہار کیا کہا فیر پاکستان غالب اقبال نے اپنے دور ملازمت میں فرانس پاکستان دوستی ، فرانس پاکستان معاشی تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئےبے حد کام کیا اور سفارتخانہ پاکستان میں عوام کی خدمت کی بہترین مثال قائم کی،مقررین نے کشمیر میں بھارت کی حالیہ جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،سفیر پاکستان غالب اقبال نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے پرشکریہ ادا کیا۔علامہ میرحسن قادری نے عبدالستارایدھی ،شہداء پاک فوج ، شہداء کشمیر اورپاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی، ادارہ منہاج القرآن کے صدر چوہدری محمد اعظم نے سفیر پاکستان غالباقبال اورپاکستانی کمیونٹی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا جس کے بعد پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا