نوازشریف پرایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔اس کے باوجود انھیں جیل بھیج دیا گیا,عمران خان کی تبدیلی پاکستان کی ترقی روکنے کیلئے ہے، مریم اورنگزیب
این اے تریپن اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی کارنرمیٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس شخص نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی،سڑکوں کا جال بچھایا،سی پیک کا تحفہ دیا،،اسے جیل بھیج دیا گیا, انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کہتے تھے نوازشریف ڈیل کرلیں گے مگر نوازشریف اپنی بیگم کووینٹی لیٹرپرچھوڑکروطن واپس آئے اورخود کوقانون کے سامنے پیش کیا, مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی لانے کی بات کرتے ہیں،ان کی تبدیلی پاکستان کی ترقی ختم کرنے کے لیے ہے،،آج ملک میں ترقی کے ہر چھوٹے بڑے منصوبے پرنواشریف کی مہرہے