پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری پارک میں جھولا گرگیا
پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک میں جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں سولہ سالہ کشف دختر عبدالصمد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے ، عینی شاہدین نے بتایا کہ جھولا انتہائی تیز رفتاری سے چلایا جارہا تھا جس پر جھولے میں بیٹھے افراد اور موقع پر موجود دیگر افراد نے بھی اسے سمجھایا اور کہا کہ وہ جھولے کی رفتاری مدہم کرے لیکن وہ باز نہ آیا جس کے باعث جھولے میں ایک زوردار دھماکا ہوا اور وہ بلندی سے نیچے گرگیا جس سے جھولے میں سوار تمام افراد نیچے آ گرے، واقعے کے فوری بعد انتظامیہ غائب ہوگئی ،موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جبکہ اطلاع ملتے ہی ایدھی ، چھیپا اور دیگر رضاکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جس جھولے پر یہ واقعہ پیش آیا وہ کئی دنوں سے بند تھا اور صرف دو روز قبل ہی کھلا تھا