بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4د دہشتگرد مارے گئے،
بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ،سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آوران میں سرچ آپریشن کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےچار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جب کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز اور ممنوعہ مواد سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا