ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تمام ریاستی اداروں کو امریکہ کے خلاف حکومت کے ہر فیصلے کو فوری ماننےکا حکم دے دیا
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تمام ریاستی اداروں کو نیا حکم نامہ جاری کر دیا ،، خامنہ ای نے کہا کہ حسن روحانی کی حکومت کی ہر معاملے پر بھرپور معاونت کی جائے ،، امریکہ کو ہر صورت نیچا دکھانا ہوگا ،، امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیاں لگا کر جو سازشیں پیدا کی ہیں ،وہ امریکہ کو ہی نقصان پہنچائیں گی ،، امریکہ اگر ایران پر معاشی پابندیاں لگاتا ہے تو ایران کو بھی اس کا بھرپور جواب دینا چاہیے ،، اس مقصد کیلئے تمام ریاستی ادارے رو حانی حکومت کا ساتھ دیں ،، اور یکجا ہو جائیں