تھریسا مے نے اپنی جماعت کے قانون سازوں کو خبردار کیا
برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل بریگزٹ پر خطرے منڈلانے لگے ،، تھریسا مے نے اپنی جماعت کے قانون سازوں کو خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ کا کوئی متبادل موجود نہیں،، اس لیے پارٹی کا باغی دھڑا بھی اس منصوبے کی حمایت کرے، دوسری صورت میں بریگزٹ خطرے میں پر سکتا ہے ،، اور اب تک کی سب محنت پر پانی پھر سکتا ہے ،، تھریسا مے نے کہا کہ جو بھی اس وقت اس عمل کی مخالفت کر رہا ہے وہ اپنے ملک اور ریاست کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہے ،، ہم سب کو مل کر اس عمل کو یقینی بنانا ہے ،، یاد رہے کہ بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی حکومت کو آئے روز مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،،