جنوبی افریقہ:تانبے کی کان میں آتشزدگی،5افراد ہلاک
جنوبی افریقہ میں تانبہ کی ایک کان میں آگ لگنے سے 5کان کن ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پالابورا مائننگ کمپنی کی تانبے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم پانچ کان کن ہلاک ہو گئے۔پالابورا کمپنی کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ، سرکاری افسران اور منظم ورکروں کی تنظیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی گہری اور خطرناک کانوں میں حفاظتی معیار کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے ،سونے اور پلاٹینیم کی کانوں میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں۔