مٹیاری : قومی شاہراہ پرالمناک حادثہ ،17افراد جاں بحق ،13زخمی
قومی شاہراہ پر باراتیوں کی بس المناک حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مٹیاری زاہد حسین شاہ کے مطابق حیدرآباد میں ہالا کے قریب قومی شاہراہ پر باراتیوں کی بس المناک حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ ہالہ کے قریب پیش آیا جہاں پر سکرنڈ سے واپس آنے والی باراتیوں کی کوسٹر پنکچر ہونے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی تھی کہ سامنے سے آنے والا ٹرالر کوسٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہے جب کہ ہسپتا ل کے ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق زئنور برادری سے تھا، جو سکرنڈ میں شادی کی تقریب کے بعد حیدرآباد واپس جارہے تھے۔