دوسرا ون ڈے :زمبابوے کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلے میچ کی فاتح ٹیم ہی اس میچ کا حصہ ہوگی۔زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف پہلے میچ میں سخت مزاحمت کا سامنا رہا لیکن آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی کی کوشش کریں گے۔