ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری
ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے رواں سال 8 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے جبکہ 2002ءسے اب تک 4.3 ملین افغان مہاجرین واپس افغانستان گئے۔ چیف کمشنر افغان مہاجرین کے حکام کے مطابق ملک سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کا عمل جاری ہے، رواں سال یکم مارچ سے اب تک 8ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے ہیں۔ وطن واپسی جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارہ یو این ایچ سی آر کی جانب سے 2 سو ڈالر فی فرد ادا کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق 2002ءسے اب تک 4.3ملین افغان مہاجرین پاکستان سے واپس افغانستان گئے ہیں۔