پولیس کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کارروائیاں، 38 ملزمان گرفتار
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں جرائم کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت، پکٹنگ جیسے اقدامات کے تحت سندھ پولیس نے 28 مفرور اور 06 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر 38 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 پستول بمعہ راونڈز، موبائل فونز اور موٹر سائےکل برآمد کر لی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 مفرور، ایک اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 4 پستول بمعہ راونڈز، موبائل فونز اور موٹر سائےکل برآمد کی۔ سکھر پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کاروائیوں میں ایک مفرور، 5 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ لاڑکانہ پولےس نے چھاپہ مار کاروائیوں مےں 25 مفرور ملزمان گرفتارکر لئے۔ گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کے خلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ دریں اثناءآئی جی سندھ نے ہداےات جاری کی ہےں کہ پولےس رےنج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر جرائم کے خلاف پولےس آپریشنز مےں مزید تےزی لائی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں مےں ملوث گروہوں، ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت مےں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غےر معمولی بناےا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بناےا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر 4 میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔