زمین کا درجہء حرارت بلند ہونے سے ایک ارب سے زائد افراد کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ
ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کا درجہء حرارت بلند ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد افراد کو شدید حدت کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد کے لوگ ایئر کنڈیشن اور ریفریجیٹر کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ اس باعث ان لوگوں کو خوراک محفوظ رکھنے اور ادویات کو شدید گرمی سے بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ رپورٹ ایک غیرسرکاری تنظیم ”سَسٹین ایبل انرجی فار آل“ نے مرتب کی ہے۔ اس کو جب پیش کیا گیا تو اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ پاور جنریٹرز کو زمین سے حاصل ہونے والے ایندھن سے صاف توانائی پر منتقل کیا جائے۔