اقتدار ملا تو نوجوانوں کو دس لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ امیر حیدر خان ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اگر صوبہ خیبر پختونخوا میںاقتدار ملا تو نوجوانوں کو دس لاکھ روپے تک کا قرضہ بلا سود کے قرضہ دیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر خان انہوں نے کہا کہ صوبے سے بے روز گاری کا خاتمہ اے این پی کی پہلی ترجیح ہے ۔نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے معاشی بہتری اور روز گار بنانے کے لئے فراہم کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے۔