ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر محمد باغیری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر محمد باغیری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی ،پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور دفاعی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوو نے دونوں ممالک کے افواج کے درمیان روابط مزید بڑھانے پر زوردیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں سے خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت بھی کی۔