ہمارا مطالبہ ہے کہ نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے، الزامات کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، مشاہد حسین سید
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہونا چاہیے، اگر ٹرائل کرنا ہے تو اوپن کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، دھونس اوردھاندلی کوبرداشت نہیں کریں گے، آزادانہ طریقے سے الیکشن کرانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، سیاستدانوں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، نگران حکومت شفاف انتخابات کےلئےسکیورٹی معاملات بہترکرے، مشاہد حسین کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ کی الیکشن کےحوالے سے بھرپور تیاری ہے، عوام کوآزادی کےساتھ ووٹ دینےدیں، الزامات کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،انیس جولائی کو نوازشریف اورمریم نوازکاپیغام متوالوں تک پہنچائیں گے۔