الیکشن خوف کے ماحول میں لڑا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں کوووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے, بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نواب سراج ریئسانی کے اہلخانہ سے تعزیب کیلئے کوئٹہ میں ساروان ہاوس گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تعزیت کیلئے آیا ہوں سیاسی بات کا جواب نہیں دے سکتا۔ دہشتگردی کے واقعات افسوسناک اورقابل مذمت ہیں۔ پچیس جولائی کو عوام ووٹ کی طاقت سے دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ دہشتگردی ختم ہو گئی ہے لیکن الیکشن سے پہلے واقعات ہو رہے ہیں۔ عراق اور افغانستان میں دہشتگردی کے ماحول میں الیکشن ہوئے۔ الیکشن خوف کے ماحول میں لڑا جا رہا ہے۔ پاکستانی قوم بہادر قوم ہے۔ دہشتگردوں کا ہرصورت مقابلہ کریں گے۔