روپے کی قدر میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ چور آگئے، یہ لوگ یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں، عمران خان
میانوالی میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ،،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی قرضہ ہے، پاکستان میں ٹیکس کا پیسہ چوری ہوتا ہے، اس لیے قرضہ لینا پڑتا ہے ،، ڈالر جو 10 سال پہلے 60 روپے کا تھا آج 130 پر پہنچ گیا ہے، روپے کی قدر کم ہونے سے قوم پر ایک ہزار ارب روپے کا قرض بڑھ گیا ہے،، عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ چور آگئے، جب وزیر خزاانہ اور وزیراعظم چوری کرتے ہیں تو یہ ایسا ہی ہے جیسے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر لگا دو۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں ، ان کے بچے ارب پتی ہیں، پوچھو پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں بچے برطانیہ کے شہری ہیں وہ جوابدہ نہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں جب ن لیگ والے ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا کہ 10 سال سے پنجاب میں ہیں، پانچ سال سے وفاق میں ہو، ایک چیز اور ادارہ تو بتاؤ جو ٹھیک کیا۔عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ ،الیکشن میں نظریے کو ووٹ دیں، پی ٹی آئی کے جو لوگ آزاد کھڑے ہیں، وہ پارٹی اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں