آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی ہم منصب کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت
آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد حسین باقری نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،اور کہا،کہ پاک ایران فوجی تعاون کا خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی صورت حال پر مثبت اثر ہوگا،، ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا،،ایرانی وفد نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی مذمت بھی کی،، میجر جنرل ڈاکٹر محمد با قری نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی ،، نیول ہیڈکواٹرز میںہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا