پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا انچاسواں اجلاس, پی سی بی بجٹ دو ہزار اٹھارہ انیس کی منظوری سمیت دیگراہم امور زیر بحث
پی سی بی گورننگ بورڈ کا انچاسواں اجلاس چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا،،، اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازعہ پر پیش رفت پر مبنی رپورٹ، ایچ آر کمیٹی اور سٹیرٹیجک پلان، مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس کا بجٹ اور پی ایس ایل اپ ڈیٹ کی رپورٹ پیش کی گئی۔بورڈ آف گورنرز نے چھ ارب چالیس کڑوڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی،،، بجٹ میں پانچ ارب ستر کروڑ روپے کے اخراجات شامل ہیں جبکہ پی ایس ایل کے اخراجات اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ بجٹ کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ پر نو سو سولہ ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین کی غیر موجودگی میں منصور مسعود آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرزنے پاکستان میں کرکٹ کے بحالی اور ترقی کے لیے چیئرمین پی سی بی اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہا۔