احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کیخلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی
ذرائع اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے نواز شریف کیخلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی، جج محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔ اپنے خط میں جج احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کر دیں، میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کرچکا ہوں ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتا،۔ان کا کہنا ہے کہ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کردیں کیونکہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کیا ہے اور ملزم کے وکیل کے اعتراض کے بعد سماعت کرنا ممکن نہیں ۔