پاکستان میں کورونا وائرس سے5ہزار426اموات
اسلام آباد: پاکستان کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5ہزار426 افراد کا انتقال ہوا اور 2لاکھ 57ہزار914 مریضوں میں اس وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے ئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث صرف40 اموات ہوئی ہیں اور 2ہزار145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 8 ہزار 913 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب88 ہزار539، خیبرپختونخوا31 ہزار 217،بلوچستان11 ہزار322، اسلام آباد14 ہزار402، آزادکشمیرایک ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال ملک میں مجموعی طور پر16لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیےسہولیات ہیں۔ اس وقت3 ہزار321 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ملک بھر میں کورونامریضو کےلیےایک ہزار825 وینٹی لیٹرزہیں، اور اس وقت 330 کورونامریض وینٹی لیٹرزپرہی ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد73 ہزار 751 ہے اور ایک لاکھ72ہزار810 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔