کراچی، فائرنگ سے 2 افراد زخمی، ایک لاش برآمد

کراچی میں ایک لاش برآمد کر لی گئی جبکہ دوسری جانب دو مختلف واقعات میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری نیا آباد سے 52 سالہ عبدالقادر کی لاش ملی ہے جس کی وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔ادھر کوئٹہ ٹائون کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ سنگین خان زخمی ہوگیا جب کہ اورنگی ٹائون توری بنگش چوکی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ منور حسن کو زخمی کردیا گیا۔