پولیس کے پہرے میں صہیونی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
درجنوں صہیونی آبادکاروں نے پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 55 آباد کاروں نے مرکزی دروازے کے ذریعے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور پولیس کی حفاظت میں اس کے صحن میں داخل ہو گئے مقدس میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ،مسجد کے احاطے کے اندر آباد کاروں کی موجودگی کے دوران ، مسلمان نمازیوں پر مسجد جانے والے داخلی راستوں پر داخلے کی پابندی عائد کردی گئی اور جب تک وہ مقدس مقام سے باہر نہیں نکلتے ان کیے شناختی کارڈ ضبط کر لیے جاتے ہیں۔