امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس:وکلا نے مہلت مانگ لی
پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کے ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں وکلا کی جانب سے مہلت مانگنے پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت ہوئی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ناصر نے کی ۔سماعت کے موقع پر امیر مقام اور نیب پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے، دونوں جانب سے وکلا کی طرف سے مہلت مانگنے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی اور سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے امیر مقام پر آمدن سے زائد اثاثے کا الزام ہے۔