غیرت کے نام پر قتل کرنےوالے4ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ڈی ایس پی محمد ریاض خان کے مطابق پولیس تھانہ نستہ نے غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جبکہ ان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان میں مقتولہ خاتون کے دو دیور بھی شامل ہیں جبکہ باقی دو ان کے ساتھی ہیں،ملزمان نے چند روز قبل گھر آئے ہوئے مہمان کو بھابھی کے ساتھ دیکھ کر دونوں کو قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول علی اکبر سرکاری ملازم تھا جو چھٹی پر اپنی رشتہ دار خاتون سے ملنے آیا تھا،ملزمان کے خلاف تھانہ نستہ میں مقدمہ پہلے ہی درج کیا جاچکا تھا۔