روپے کی قدر میں تنزلی، امریکی ڈالر مزید 32 پیسے مہنگا
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد روپیہ کی قدر میں تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی تھی جس کے بعد روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 166.67 روپے پر برقرار تھی۔ تاہم رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 32 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 166.67 روپے سے بڑھ کر 166.99 روپے ہو گئی ہے۔