عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان
لاہور: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،صوبوں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لوگوں سے مل کر مسائل حل کرنے کا جذبہ قابل تقلید ہے۔