عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا
اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، حفاظتی تدابیرپرعملدرآمد ہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدسےمتعلق ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور حفاظتی تدابیر یقینی بنانے پر زور دیا، اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے اور عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے