حکومت کی بڑی کامیابی، نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں پہلے ہی دن تاریخی سرمایہ کاری
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بلیوایریا پراجیکٹ میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے اربوں روپے حاصل کرلئے، مجموعی طور پر منصوبے میں 15 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی صنعت کوفروغ دینے کے منصوبے نیوبلیوایریاپراجیکٹ میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے زبردست کامیابی ملی۔ وفاقی حکومت کو بلیوایریا میں ڈھائی ہزار گز کے پلاٹس کی نیلامی سے اربوں روپے حاصل ہوئے اور موثرپالیسی سے بڑے سرمایہ کاروں کی تاریخی انویسٹمنٹ بھی ہوئی، 7 ارب کے تخمینہ والی زمین سے پہلے دن 10 ارب سے زائد حاصل کئے گئے۔