عازمین حج متعلقہ بینکوں سے اپنے حج واجبات جلد وصول کر لیں:وزارت مذہبی امور
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے پھر کہا ہے کہ وہ متعلقہ بینکوں سے اپنے حج واجبات جلد وصول کر لیں۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق شیڈولڈ بینکوں کو رقوم کی واپسی کا عمل رواں ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کسی کٹوتی کے بغیر تمام واجبات کی ادائیگی کے پابند ہیں۔ ترجمان نے عازمین حج سے کہا کہ وہ کسی مشکل کی صورت میں وزارت کے کمپلینٹ نمبر سے رابطہ کریں۔