عازمین حج کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز ہفتہ سےہوگا
حج کے لیے عازمین کی مکہ مکرمہ آمد کا آغازہفتہ سے ہو گا، ہفتے کی رات سے حج کے ارکان کی ادائیگی شروع ہوگی۔ میڈیا کے مطابق پیر کو وقوف عرفہ ادا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا،کورونا کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ۔اس سال 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ مسجد الحرام سے میدان عرفات، مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہوگی۔عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ عرفات، مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔