امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں افراد انخلا پر مجبور
امریکا کی مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقے چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا۔امریکہ کے نیشنل فائر سینٹر کے مطابق کیلیفورنیا، مونٹانا سمیت گیارہ ریاستوں میں 70 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ اب تک لاکھوں ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ جہازبھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ۔ آگ اتنے بڑے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے کہ امریکہ کے آگ بجھانے والے ادارے کے وسائل میں کمی کے خدشات ظاہر کئے گئے ۔ فائر فائٹرز کے مطابق علاقے میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں آگ پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں۔متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کو ریڈ کراس کے کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔ ماہرین نے کہا کہ ان جنگلات کا سالانہ بنیادوں پر آگ کی لپیٹ میں آ جانا موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات ہیں۔