سوشل ایکٹیوسٹس کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ, وفد کوانٹگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے سٹرکچر اور طریقہ کار پرتفصیلی بریفنگ دی گئی
سوشل ایکٹیوسٹس کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر 15رکنی وفد کو آپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرانے بریفنگ دی۔وفد کوانٹگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے سٹرکچر اور طریقہ کار پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کوون فائیو15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور کیمرہ مانیٹرنگ کی ورکنگ بارے بتایا گیا۔سوشل ایکٹیو سٹس کے وفد کو ای چالان سسٹم،پکار ون فائیو اور میڈیا سینٹر بارے بھی بتایا گیا۔اس موقع پر وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ جرائم کی سرکوبی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ سیف سٹیز افسران وٹیم قابل ستائش ہیں جوکہ نہایت ہی عمدہ طریقے سے ادارے کو چلا رہی ہے۔